امریکا: ماہر ڈرائیور کا پہاڑ پر جیپ چلانے کا خطرناک مظاہرہ

خطرناک اور دشوار گزار راستوں پر ڈرائیونگ کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں کیونکہ اس میں اکثر افراد مہارت میں کمی کے باعث نہ صرف اپنی گاڑی تباہ کر بیٹھتے ہیں بلکہ اپنی جان بھی گنوا دیتے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس ڈرائیور کی مہارت کے تو کیا ہی کہنے کہ جو تنگ پہاڑی راستے پر جیپ چلاتے ہوئے اپنی منزل کی جانب گامزن ہے۔
یہ حیرت انگیز مناظر امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں دیکھے گئے جہاں ایک خطروں کے کھلاڑی ڈرائیورنے بلند و بالا چٹان کے دشوار گزار راستے پر اپنی جیپ چلاتے ہوئے دل دہلا دینے والا سفر باآسانی طے کیا اور اپنے اس کارنامے سے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

چند سیکنڈ میں یہ خطرناک کارنامہ انجام دینے کے دوران نہ تو جیپ عمودی راستے پر اُلٹی اور نہ ہی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی۔

ڈرائیور کی مہارت اور ایڈونچر سے بھرپور یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر اب تک لاکھوں بار دیکھی جا چکی ہے جس پرلوگ ڈرائیور کو سراہ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں