ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ گلوکار بن گئے!

ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ گلوکار بن گئے۔ جی ہاں سربیا سے تعلق رکھنے والے جوکووچ نے اٹلی میں ہونے والے ڈی سینریمو فیسٹیول کی تقریب میں گانا سنا کر سب کو حیران کر دیا۔

تقریب کے شرکا سمیت ان کے لاکھوں پرستار جوکووچ کا یہ روپ دیکھ کر بہت محظوظ ہوئے اور سوشل میڈیا پر بھی ان کے گانے کا خوب چرچا ہورہا ہے
آسٹریلین اوپن کے فاتح جوکووچ اس سیزن میں اب تک ناقابل شکست رہے ہیں اور اس کامیابی کے بعد ان میں یہ نئی تبدیلی نظر آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں