یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی گرفتاری کا حکم

انسداد منشیات کی عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

سابق رکن قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی کے وارنٹ گرفتاری ایفی ڈرین کیس میں جاری کیے گئے،اسی کیس میں ان کے شریک ملزم زنیرکے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔

انسداد منشیات کی عدالت نے دونوں ملزمان کے وارنٹ گرفتاری مسلسل غیر حاضری کے باعث جاری کیے گئے ہیں اور پولیس کو حکم دیا ہے کہ ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

خیال رہے کہ اسی ایفی ڈرین کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو سزائے موت بھی سنائی جاچکی ہے تاہم وہ عدالت سے ضمانت کے بعد جیل سے باہرہیں
ummat-report

اپنا تبصرہ بھیجیں