انیل کپور اور داؤد ابراہیم کی تصویر کے چرچے اور سونم کا جواب

انڈیا کی چنچل اداکارہ سونم کپور آج کل سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں، کبھی وہ ملک کی تازہ صورت حال پر اپنی رائے دیتی نظر آتی ہیں تو کبھی ٹرولنگ کا بھرپور جواب دے رہی ہوتی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے سیاست دانوں سے یہ درخواست کی تھی کہ وہ تفرقہ انگیز سیاست سے گریز کریں جو ملک کے لیے خطرناک ہے۔ سونم کپور نے لکھا کہ ’یہ کچھ ایسا ہے جس کے بارے میں میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ انڈیا میں ہو گا۔ اس تفرقہ انگیز خطرناک سیاست کو روکیں۔ اس سے صرف نفرت بڑھے گی۔
سونم کپور کی اس ٹویٹ پر ایک صارف نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک تصویر کا حوالہ دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ ان کے والد انیل کپور مشہور انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟
ایک اور صارف نے پوچھا کہ ’آپ بھرپور آواز اٹھاتی ہیں۔ کیا آپ ملک کو بتائیں گی کہ آپ کے والد کا دہشت گرد داؤد ابراہیم کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ یہ (تعلق) کام سے متعلق ہے یا مذہب سے؟‘
سوشل میڈیا صارفین کے ان چبھتے سوالوں پر بالی وڈ اداکارہ بھی میدان آ گئیں اور اپنی ٹویٹ میں وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ (انیل کپور) راج کپور اور کرشنا کپور کے ساتھ کرکٹ میچ دیکھنے گئے تھے اور وہ میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم کے باکس میں موجود تھے۔‘
’میرے خیال سے آپ کو دوسروں پر انگلی نہیں اٹھانی چاہیے۔ میں امید کرتی ہوں کہ رام آپ کو برائی اور تشدد پھیلانے پر معاف کر سکے۔‘
سونم کپور کے اس جواب پر بھی بات یہاں ختم نہ ہوئی اور کئی صارفین وائرل ہونے والی ایک ویڈیو شیئر کرنے لگے جس میں انیل کپور داؤد ابراہیم کی میزبانی میں ہونے والی ایک دعوت میں شریک ہیں اور انہیں مہمانوں کے ساتھ ناچتے دیکھا جا سکتا ہے۔
بالی وڈ
urdunews-report

اپنا تبصرہ بھیجیں