خوشیم صاحبہ نے مالم جبہ انٹرنیشنل الپائن اسکی کپ کی جانئنٹ سلالم کیٹیگری میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔

06فروری 2020؁ء:۔ پاکستانی اسکئیر خوشیم صاحبہ نے چوتھے چیف آف دی ائیر اسٹاف قراقرم انٹرنیشنل الپائن اسکی کپ کی خواتین کی جائنٹ سلالم کیٹیگری میں سونے کا تمغہ جیتنے کے بعد تیسرے مالم جبہ انٹرنیشنل الپائن اسکی کپ کی جائنٹ سلالم کیٹیگری میں بھی سونے کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔ مالم جبہ کی سحر انگیز اسکی ریزورٹ پر انہوں نے اپنے پہلے دن کی بہترین فارم برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کے لئے دوسرا طلائی تمغہ جیت لیا ۔آزربائیجان کی علویرا زاکاراییوا نے چاندی کا تمغہ اور پاکستان کی عمامہ ولی نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

مردوں کی جانئنٹ سلالم کیٹیگری میں یوکرائن اسکئیرز مکمل طور پر چھائے رہے۔ نازاریٹے پیٹرک اور آئیوان کراوچک کے مابین ایک سنسنی خیز مقابلہ ہوا تاہم نازاریٹے پیٹرک پہلی پوزیشن حاصل کر کے سونے کے تمغے کے حقدار ٹھرے۔ ان کے ہم وطن ایب ویٹالے نے اسی کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیتا۔مایہ نازپاکستانی اسکئیرز میر نواز اور محمد عباس نے بھی بہت عمدہ کھیل کا مظاہرہ پیش کیاتاہم وہ کوئی نمایاں کامیابی حاصل نہ کر سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں