لاہور میں مردہ، لاغر اور بیمار مرغیوں کی سپلائی کی کوشش ناکام

لاہور میں مردہ، لاغر اور بیمار مرغیوں کی سپلائی کی کوشش ناکامڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں کارروائی، ٹولنٹن مارکیٹ سے 32 من مرغیاں برآمد، 6 پوائنٹس سیلبیمار اور مردہ مرغیاں لانے والے 2 ٹرک ضبط، مقدمہ درج، 2 ملزمان گرفتارمرغی کا گوشت خریدتے وقت ہمیشہ صحت مند مرغی کو ہی اپنے سامنے ذبح کروائیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹیعوام سے گزارش ہے کہ پہلے سے ذبح شدہ مرغی کا گوشت خریدنے سے گریز کریں۔عرفان میمنلاہور6 فروری:لاہور میں مردہ، لاغر اور بیمار مرغیوں کی سپلائی کی کوشش ناکام۔۔۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی سربراہی میں ٹولنٹن مارکیٹ لاہور میں صحت دشن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔بیمار اور مردہ مرغیوں کے سپلائر گرفتار جبکہ 32من مرغیاں ضبط کرلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی میٹ سیفٹی ٹیموں نے ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے ٹولنٹن مارکیٹ سے 32 من مرغیاں برآمدکر لیں۔بیمار اور مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والے 6 پوائنٹس سیل کر دیے گئے۔ مکروہ دھندے میں ملوث طارق چکن، قاسم چکن، نوید چکن،عدنان چکن شاپ،راجو چکن سیل سنٹر اور علی ہجویری چکن ہول سیل سنٹرکو سیل کیا گیا۔مزید برآں بیمار اور مردہ مرغیاں لانے والے 2 ٹرک بھی پکڑے گئے۔علاوہ ازیں 2 ملزمان گرفتارکرتے ہوئے مقدمہ بھی درج کروادیا گیاہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مضر صحت مردہ مرغیوں کو پیمکو بھٹی میں جلا کر تلف کر دیا گیاہے۔عرفان میمن نے عوام سے گزارش کی ہے کہ مرغی کا گوشت خریدتے وقت ہمیشہ صحت مند مرغی کو اپنے سامنے ذبح کروائیں۔پہلے سے ذبح شدہ مرغی کا گوشت خریدنے سے گریز کریں۔                                           ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں