مایوسی پھیلانے کیلئے کوشاں اپوزیشن کو منہ کی کھانا پڑے گی ‘ جہانگیر خان ترین

مایوسی پھیلانے کیلئے کوشاں اپوزیشن کو منہ کی کھانا پڑے گی ‘ جہانگیر خان ترین سینئر مرکزی رہنما سے ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ اور پارٹی رہنما جمشید اقبال چیمہ کی ملاقات 06فروری 2020 لاہور(              )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین سے پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ اور مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے ملاقات کر کے مجموعی صورتحال اور پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت معیشت کی بہتری اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے مثبت پیشرفت کر رہی ہے ۔ تحریک انصاف اپنے منشور کے مطابق عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی اور مایوسی پھیلانے کیلئے کوشاںاپوزیشن کو منہ کی کھانا پڑے گی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کی خوشحالی اور ان کی زندگیوں میں آسودگی لانے کیلئے جس قدر عملی اقدامات اٹھائے ہیں ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اتحادیوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے اور ان کے جو بھی تحفظات ہیں انہیں دور کیا جائے گا ۔ مسرت چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ملک و قوم کی بجائے اپنی اور اپنے حواریوں کی ترقی پر توجہ مرکو ز رکھی جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے نہ صرف ملک کو گھمبیر حالات سے باہر نکالا ہے بلکہ درست سمت میں بھی گامزن کر دیا ہے اور انشا اللہ اب ہر آنے والا دن گزرے ہوئے دن سے بہتر ہوگا ۔ ٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں