ڈنمارک میں روشنیوں کا رنگا رنگ میلہ

ڈنمارک میں لائٹ فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے، روشنیوں کے دلچسپ نظارے نے دیکھنے والوں کومبہوت کردیا ہے۔

اس سالانہ لائٹ فیسٹیول میں برقی قمقموں اور تھری ڈی لائٹ سے بنے ساٹھ سے زائد مختلف آرٹ کے نمونے نصب کئے گئے ہیں جس میں 80ہزار اسکوائر میٹر پر پھیلا آسمان پر لاکھوں ستاروں کے درمیان بکھرے روشنی کے رنگ کا منظر بھی شامل ہے جس سے نا صرف شہر جگمگا اُٹھا ہے بلکہ اس خوبصورت منظر نے دیکھنے والوں کو بھی دنگ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ روشنیوں بھرا یہ میلہ 23فروری تک جاری رہے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں