اسپیشل کرکٹ فین کوPSL کا خصوصی پاس دیا جائیگا

پاکستان کرکٹ بورڈ نےاسپیشل کرکٹ فین شیرازبٹ کو لاہور میں پی ایس ایل اور انٹرنیشنل میچز کے لیے خصوصی پاس جاری کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

کرکٹ کے جبرا فین شیراز بٹ طویل عرصے بعد قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس دیکھنے آ ئے تو بولنگ کوچ وقار یونس نے ان کا استقبال کیا، وقار یونس کی سفارش پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے شیراز بٹ کو پی ایس ایل اور لاہور میں انٹرنیشنل میچز کے لیے پاس جاری کرنےکا فیصلہ کیا ہے
شیراز بٹ 4 دہائیوں سے قذافی اسٹیڈیم کی باؤنڈری لائن پر اپنی وہیل چیئر پر میچ دیکھتے رہےہیں، وہ ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں میں مقبول رہے ہیں جبکہ کھلاڑی ان کے پاس آکر گپ شپ بھی لگاتے ہیں۔

واضح رہے کہ شیراز بٹ کو قومی ٹیم کے بالنگ کوچ وقار یونس کی سفارش پر پاس جاری کیا جائے گا۔



اپنا تبصرہ بھیجیں