لف تھانزا ایئر لائن کے وفد کی گورنرسندھ سے ملاقات

کراچی . لف تھانزا ایئر لائن کے تین رکنی وفد نے ایئر لائن کے سینئر ڈائریکٹر Heinrch Lange کی سربراہی میں گورنرہاﺅس میں گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی ۔ وفد میں جنرل منیجر محترمہ نادیہ سارا پیٹری اور ورلڈ وائڈ گروپ کے چیئر مین سہیل یاسین سلیمان بھی شامل تھے۔ وفد نے گورنرسندھ کو بتایا کہ لف تھانزا ایئر لائن لف تھانزا ایئر لائن پہلے بھی پاکستان میں فنگشنل رہی ہے اسے دوبارہ بھی شروع کرنے پردلچسپی رکھتے ہیں اس ضمن میں ایئر لائن سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت بھی جاری ہے۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے بڑے مواقع موجود ہیںموجودہ حکومت نے 14 نئے سیاحتی مقامات کھولیں ہیںاس سے قبل گورنرہاﺅس کو بھی عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے جہاں قائد اعظم کے زیر استعمال اشیاءموجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی اوپن اسکائی پالیسی سے ایئر لائنز فائدہ حاصل کرسکتی ہیں ویزہ پالیسی میں بھی سیاح کو ترجیح دی جارہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ پاکستان کے سیاحتی مقامات کے لئے آسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے بدقسمتی سے دنیا میں پاکستان کا منفی امیج اجاگر کیا گیا جسے زائل کرنے کے لئے موجودہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر بھرپور اقدامات یقینی بنائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی بہترین صورتحال سرمایہ کاری کے لئے موزوں ہے ، پرکشش اہمیت کے حامل ملک میں غیر ملکی سرمایہ کار آرہے ہیں جس سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے جو کہ خوش آئند ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں