: یوم یکجہتی کشمیر : سفارت خانہ پاکستان کویت میں خصوصی تقریب

یوم یکجہتی کشمیر : سفارت خانہ پاکستان کویت میں خصوصی تقریب – کشمیری عوام کی سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے: عزت مآب سفیر پاکستان سید سجاد حیدر کا خطاب – کمیونٹی کی کثیر تعداد میں شرکت: صدر اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے ( طارق اقبال ) کویت: 5 فروی کو دنیا بھر میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا،اس ضمن میں سفارت خانہ پاکستان ،کویت میں بھی ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں خواتین سمیت کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کی کمپییرنگ کے فرائض سفارت خانہ پاکستان کے تنویر احمد وہرہ نے بڑے احسن طریقہ سے انجام دے کر پروگرام کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے تمام شرکا ء کو خوش آمدید کہا اور یوم یکجہتی کشمیر اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے حوالہ سے بریفنگ دی،جس کے بعد پروگرام کے باقاعدہ آغاز کیلئے حافظ محمد عامر کو مائیک پر آنے کی دعوت دی،انہوں نے خوب صورت انداز سے قرآن کریم کی تلاوت کی ،پاکستان اور کشمیر کے قومی ترانے پیش کئے گئے جن کے احترام میں تمام شرکاء خاموش اور با ادب کھڑے ہو گئے، کشمیری عوام کی جدوجہد کے حوالہ سے ایک دستاویزی فلم بھی پروجیکٹر سکرین پر پیش کی گئی،جس میں 5 اگست 2019 کے بعد انڈیا میں آرٹیکل 370 اور 33 اے کے خاتمے کے بعد کشمیریوں کے ساتھ کئے جانے والے ستم کے اعدادوشمار پیش کئے گئے۔ نوجوان مقرر نشاط اکرم نے مختصر خطاب میں کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی اور ان پر ڈھائے جانے والے مظاہم کی تفصیل بیان کی گئی۔ عزت مآب سفیر پاکستان سید سجاد حیدر نے سب سے پہلے صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے پیغامات پڑھ کر سنائے، انہوں نے خطاب میں کہا کہ پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اورکشمیری عوام کی سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے،اسفیر پاکستان نے تمام شرکا ء کا اپنی طرف سے اور سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے شکریہ ادا کیا، قاری مشہود احمد کی دعا کے ساتھ یہ تقریب اختتام کو پہنچی







اپنا تبصرہ بھیجیں