قلم تلوار سے زیادہ طاقتور نہیں

مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی سابقہ بالی ووڈ اداکارہ زائرہ وسیم نے نامعلوم حوالے سے ایک اقتباس شیئر کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر زائرہ نے لکھا کہ ’ قلم میں تلوار سے زیادہ طاقت نہیں ہے، قلم جنگیں نہیں جیت سکتا اور تلوار شاعری نہیں لکھ سکتی لیکن طاقتور وہ ہاتھ ہے جسے یہ معلوم ہے کہ قلم کب اٹھانا ہے… اور تلوار کب اٹھانی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیے: یہ غلط ہے کہ کشمیر میں سکون ہو چکا: زائرہ وسیم

اس سے قبل بھی زائرہ سوشل میڈیا پر مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف اپنی آواز بلند کرتی رہی ہیں
انہوں نے مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ بلیک آؤٹ، بد ترین تشدد اور پر آشوب حالات کی مذمت کرتے ہوئے ایک طویل پوسٹ بھی شیئر کی تھی۔

انہوں نے دنیا کو اس بات سے خبردار کیا تھا کہ ’کشمیر میں سب اچھا ہے کی خبروں پر یقین نہ کریں‘ بلکہ سوال پوچھیں، جانبدارانہ مفروضوں کو دوبارہ جانچیں۔
واضح رہے کہ مودی سرکار نے گزشتہ 186 دنوں سے 80 لاکھ نہتے کشمیریوں کو محصور بنارکھا ہے۔ مظلوم کشمیری، بھارتی ظلم کی چکی میں مسلسل پس رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں