فلم دی وے بیک کا ٹریلر جاری

ہالی ووڈ اسپورٹس فلم دی وے بیک کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

اس فلم کی کہانی ایک ایسے کھلاڑی کی ہےجسے نشے میں دھت رہنے کی وجہ سے وہ ٹیم سے نکالا گیا لیکن واپسی ہوئی کوچ بن کر تو تاریخ رقم کر ڈالی۔

باسکٹ بال کی ناکام ٹیم میں جیسے اس نے ایک نئی روح پھونک دی اور پھر اس قدر مہارت اور منصوبہ بندی سے لڑایا کہ ہر کوئی ہکا بکا رہ گیا،اپنی بری عادت کو پس پشت ڈال کر کھلاڑیوں کو انتہائی بہترین انداز میں کورٹ میں اُتارا اور یوں وہ اپنے اوپر لگے ہوئے داغ کو تو دھونے میں کامیاب رہا۔

فلم میں بین ایفلک مرکزی کردار میں نظر آئیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں جانینا گونکر، ال میڈرگل، مشیلا واٹکنز و دیگر شامل ہے ۔

فلم 6 مارچ کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں