غم کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں: پاکستان

غم کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں: پاکستانمشرقی ترکی میں برفانی طوفانوں کی زد میں آکر 38 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، برفانی تودوں کے نیچے دبے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے تاحال آپریشن جاری ہے۔

پاکستان نے اس سلسلے میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں، ہماری ہم دردی سانحہ متاثرین کے ساتھ ہے، لاپتا افراد کی جلد بازیابی کے لیے بھی دعا گو ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم ترک بھائیوں کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہیںمنگل کے روز مشرقی ترکی کے صوبے وان میں پہاڑی ضلع باچہ زرائے (فارسی باغچہ سرائے) میں برفانی طوفان آنے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے تھے، ان افراد کے سلسلے میں 300 ایمرجنسی سروس ورکرز امدادی کارروائیوں میں مصروف تھے کہ گزشتہ روز بدھ کو دوسرا برفانی طوفان آیا، جس سے ہلاکتوں کی تعداد 38 تک پہنچ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں