اوورسیز پاکستانیوں کو غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس پاکستان میں استعمال کرنے کی اجازت مل گئی

اوورسیز پاکستانیوں کو غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس پاکستان میں استعمال کرنے کی اجازت مل گئی، تمام ممالک کے ڈرائیونگ لائسنس اب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کیلئے کارآمد ہوں گے، فیصلے کا فوری اطلاق کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں اور بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے غیر ملکیوں کو خوشخبری سنائی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ حکومت نے غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس کے پاکستان میں استعمال کی اجازت دیے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر بیرون ممالک سے بنوایا گیا ڈرائیونگ لائسنس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کارآمد ہوگا۔ اس حوالے سے کیے گئے فیصلے کا فوری اطلاق بھی کر دیا گیا ہے اور ٹریفک پولیس کو بھی مذکورہ فیصلے پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اب سے کسی بھی ملک کا ڈرائیونگ لائسنس پاکستان کے شہر اسلام آباد میں استعمال کر کے جرمانوں سے بچا جا سکے گا۔ جبکہ مستقبل میں اس فیصلے کا اطلاق ملک کے دیگر شہروں میں بھی کیا جا سکتا ہے۔ یہاں واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور امریکا سمیت ایسے کئی ممالک ہیں جن کے ڈرائیونگ لائسنس دنیا کے کئی ممالک میں قابل قبول تصور کیے جاتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں