محمود خان کانام “گورا بزدار

عاطف خان اور شہرام ترکئی کی برطرفی کی اصل وجہ سامنے آ گئی،دونوں وزراءکی برطرفی کی وجہ محمد مالک اور عامر متین کا شو بنا، عاطف خان کے ہامیوں نے محمود خان کانام “گورا بزدار” رکھا ہوا تھا، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ برطرف وزرا شہرام ترکئی اور عاطف خان نے جو وزیراعلیٰ محمود خان کے خلاف ایک بغاوت شروع کی تھی اس سے بری طرح کچل دیا گیا تھا۔
انھوں نے کہا کہ دونوں وزرا نے جب برطرفی کے بعد وزیراعظم عمران خان سے ملاقات تو انھوں نے معافیاں مانگی شروع کر دیں اور کہا کہ وہ محمود خان کی حکومت میں بھرپور کام کرینگے۔
دوںوں وزرا پر تنقید کرتے ہوئے صحافی نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایہ اور کہا کہ انکی بغاوت کچلنے سے پنجاب کے اراکین کو ایک واضع پیغام پہنچ گیا ہے۔
رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ اس سے مراد سعید گروپ جیت گیا جو کہ پرویز خٹک کے ہامی ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ دونوں وزراءکی برطرفی کی وجہ محمد مالک اور عامر متین کا شو بنا، عاطف خان کے حامیوں نے گفتگو کا ایک کلپ بھی وائرل کیا اور اسے ایک دوسرے تک پہنچایا۔ صحافی نے بتایا کہ عاطف خاں کے ہامیوں نےمحمود ان کانام “گورا بزدار” رکھا ہوا تھا، عامر متین نے بھی اپنے شو میں گورا بزدار کی ٹرم استعمال کی جسے محمود خان پسند نہیں کرتے کہ انکا موازنہ عثمان بزدار سے کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں