پی ایس او کو28ارب روپے کا نقصا ن

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ پی ایس او وفاقی اداروں سے 335ارب روپے وصول کرنے میں ناکام ہے، ڈالر کی قدر میں اضافہ سے پی ایس او کو28ارب روپے کا نقصا ن ہوا، پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل معطل ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے،مالی بحران کے باعث غیرملکی بینکوں سے لیا گیا قرضہ بھی واپس کرنا مشکل ہوگیا ہے، انہوں نے کہاکہ تبدیلی سرکاری نے پی ایس او ہی نہیں ہر محکمہ کی یہ حالت کردی ہے جس وجہ سے اب ہر محکمہ مشکلات کا شکار ہے، نئی حکومت اداروں کی بحالی اور بہتری کے لئے کچھ کرنے کے بجائے انہیں تباہ کررہی ہے، حکمران جماعت میںداخلی انتشار کی وجہ سے اب عوام اس جماعت سے مایوس ہوگئے ہیں،عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹ ثابت ہوا ہے، وزیر اعظم عمران خان کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے پوری حکومتی مشینری ہی تبادہ ہوگئی ہے، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ، ہر طر ف مایوسی ہی مایوسی ہے، اقتدار کے چند ماہ میں ہی حکومت کی ناکامی سامنے آگئی ہے، عوام کو دو وقت کی روٹی نہیں مل رہی ، ہر طرف مہنگائی اور لاقانونیت نے ڈیر ے ڈال دئیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں