سندھ پولیس مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے : آئی جی سندھ

آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے کشمیر ڈے کے حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ سندھ پولیس اور سندھ کے عوام مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ہر عروج کو زوال آتا ہے اور ایسا ہی ایک دن آئیگا جب ظلم نیست و نابود ہوگا اور حق کو فتح نصیب ہوگی۔آج پوری دنیا یہ جان گئی ہے کہ آزاد قوموں کو کبھی قید نہیں کیا جاسکتا اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر کےعوام آزادی کا سورج طلوع ہوتے اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔
آئی جی سندھ نے مذید کہا کہ سندھ پولیس مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔
انہوں نے پولیس کو ہدایات جاری کیں کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور ان سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے سندھ بھر میں نکالی جانیوالی ریلیوں کے حفاظتی اقدامات کو متعلقہ تھانہ جات کی سطح پر غیرمعمولی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں