امریکی صدر نے نینسی پلوسی سے ہاتھ نہیں ملایا تھا، نینسی نے جواباََ امریکی صدر کی تقریر کے پیپر پھاڑ دیے

اسپیکر نینسی پلوسی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے بدلہ لے لیا، امریکی صدر نے نینسی پلوسی سے ہاتھ نہیں ملایا تھا، نینسی نے جواباََ امریکی صدر کی تقریر کے پیپر پھاڑ دیے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اب سے کچھ دیر پہلے امریکی کانگرس میں اسٹیٹ آف یونین خطاب کے دوران ہال میں آمد پر اسپیکر نینسی پلوسی سے ہاتھ نہیں ملایا تھا، اسپیکر نینسی نے ہاتھ ملانے کے بڑھایا تو صدر ٹرمپ نے اسے مکمل طور پر نظر انداز کر دیا تھا، جس کے جواب میں اب نینسی پلوسی نے بھی امریکی صدر کی تقریر کے پیپر پھاڑ دیے ہیں۔
مزید تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کانگرس سے اسٹیٹ آف یونین خطاب کر رہے تھے جس میں انہوں نے ہال میں داخلے کے بعد رسمی طور پر ہاتھ ہلا کر سب سے ہیلو ہائے کی اور ڈائس پر جا کر کھڑے ہو گئے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے لیے ایوان میں پہنچے تو نائب صدر مائیک پنس اور ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی ایوان میں موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں