مریم کو والد کے پاس آنے دیا جائے، شہبازشریف کا مطالبہ

شہبازشریف نے مطالبہ کیا ہے کہ مریم نوازکو انسانی ہمدردی پر نواز شریف کے پاس لندن آنے کی اجازت دی جائے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں محمد شہبازشریف نے مسابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت سے متعلق بیان میں کہا کہ نوازشریف کی صحت بدستور تشویشناک اور غیرمستحکم ہے، ان کے علاج کے لئے ضروری عمل میں دو مرتبہ تبدیلی کرنا پڑی کیونکہ ان کی صاحبزادی مریم کو پاکستان سے آنے کی اجازت نہیں دی گئی جو ایسے وقت میں اپنے والد کے پاس ہونا چاہتی ہیں۔
میرے ساتھ کشمیریوں کی حمایت میں کون آئے گا،غیر ملکی بلاگر
شہبازشریف نے کہا کہ انتہائی افسوسناک ہے کہ مریم نوازکو اپنے والد کی دیکھ بھال کے لئے آنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ جتنا وقت گزررہا ہے اتنا ہی طبی عمل کے لئے گنجائش کم ہورہی ہے، میاں صاحب کی صحت کی تشویشناک حالت کے پیش نظر مریم نواز کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنے والد کے پاس آنے کی اجازت دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں