مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم کا عالمی قوتیں اور او آئی سی سخت نوٹسں لیں . طارق حسن

نہتے کشمیریوں پر کئی ماہ سے کرفیو نافذ کرکے بھارتی حکومت نے قید کردیا ہے،طارق حسن
صادق شیخ ، انور کشمیری، نفیس حیدر، شاہد عباسی،سلیم قادری،ارقم رضا، سہیل قریشی نے بھی خطاب کیا
کراچی  :  پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 سے آج تک مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت و افواج بے گناہ مظلوم نہتے مرد و خواتیں اور معصوم بچوں ظلم وستم اور دہشت گردی کررہی ہیں اقوام متحدہ اور عالمی قوتیں اس دہشت گردی کا نوٹس لیں کہ آخر کیا وجہ بھارت اپنا ناجائز تسلط قائم رکھتے ہوئے کسی بھی بات ماننے کو تیار نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامیہ کالج تا مزار قائد  کلفٹن سی ویو پر منعقدہ ریلیوں سے کیا اس موقع پر سید انور شاہ کشمیری، محمد صادق شیخ، سید نفیسں حیدر،شاہد عباسی،محمد سلیم قادری، اے جے مروت ایڈوکیٹ، واصل خان، اقبال دہلوی،  حنیف وارثی،  مسلم لیگ (ق) یوتھ ونگ کراچی کے صدر ارقم رضا،  سہیل قریشی،  عابد خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا طارق حسن نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو خودارادیت کیلئے عالمی طاقتیں اور اقوام متحدہ کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ اس وقت بھی بھارت نے کئی ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کیا ہوا اور مظلوم کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں