سندھ کی بیورو کریسی یتیم بچوں کے حق بھی کھا گئی

-سندھ کی بیورو کریسی یتیم بچوں کے حق بھی کھا گئی

-رپورٹ عبداللہ سولنگی

-اندھیر نگری چوپٹ راج

-اندھا بانٹے ریوڑیاں اپنوں اپنوں کو

سندھ ٹی وی کی خصوصی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

یتیم نادار اور ضرورت مند بچوں کی تعلیم کےلئے اسکالر شپ کے پیسے بڑے افسران نے لے لیئے

سی ایم سندھ نے غریبوں کے5 کروڑ سندھ سیکریٹریٹ میں اعلیٰ عہدوں پر فائز 11 افسران کو دینے کی منظوری دی
انڈومنٹ فنڈ کے حکام نے ان بچوں کو اسکالر شپ دینے کی مخالفت کی تھی رپورٹ

وزیر اعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل سیکریٹری سروسز کی بیٹی کو 42 لاکھ دینے کی منظوری دی- رپورٹ

ایڈیشنل سیکریٹری سروسز مسز عفت ملک کی بیٹی عروا عفت آمریکا میں پڑھ رہی ہے-رپورٹ

سیکریٹری بین الصوبائی منصور عباس رضوی کی دو بیٹیوں کو 7 لاکھ اور تیسری بیٹی کو 43 کی رقم دی گئی رپورٹ

منصور عباس کی دو بیٹیان ضیا الدین اور ایک بیٹی امبر رضوی ڈائو میڈیکل یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے رپورٹ

سیکریٹری اقلیتی امور فاروق اعظم کی دو بیٹیوں کو 40 لاکھ کی اسکالر شپ دی گئی- رپورٹ

اقبال نفیس خان نے 30 لاکھ اور امداد علی شاہ نے 8 لاکھ روپے اپنے بچوں کی اسکالر شپ کے لئے وصول کئے- رپورٹ

وزیر اعلیٰ نے تمام اسکالر شپ خصوصی طور پر منظور کئے- رپورٹ

اب سوال یہ اٹھایا جا رہا ہے کہ اگر یہ سب کچھ حقیقت ہے اور وزیر اعلی کی منظوری سے ہوا ہے اور ان کے علم میں تھا تو انہوں نے ایسا کیوں کیا ؟
اور اب اس معاملے پر صوبائی محکمہ اینٹی کرپشن اور نیب کیا کرے گا ؟

اپنا تبصرہ بھیجیں