پولٹری فارم میں برڈ فلو وائرس کے ایک کیس کی تصدیق

سعودی عرب میں برڈ فلو کا کیس سامنے آ گیا، دارلحکومت ریاض میں پولٹری فارم میں برڈ فلو وائرس کے ایک کیس کی تصدیق کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت ریاض میں پولٹری فارم میں انتہائی پیتھوجینک برڈ فلو وائرس کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔

وزارت کے ترجمان ڈاکٹر عبد اللہ ابا الخیل کا کہنا ہے کہ فوری کام کرنے والی ٹیمیں اس وبا پر مکمل طور پرقابو پا سکتی ہیں۔ واضع رہے کہ 2018 کے بعد برڈ فلو کا یہ پہلا کیس ہے جس کی تصدیق کی گئی ہے، تاہم اس کے بارے میں ڈاکٹر ابا الخیل کا کہنا ہے کہ اس قسم کے وائرس سے صرف پرندے ہی متاثر ہوتے ہیں، انسانی صحت کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوتا، یہ وائرس پہلے بھی ملک میں پھیلا تھا جسے 2017 میں مکمل طور پر قابو کرلیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں