مودی کان کھول کرسن لیں کہ کشمیر کے مسئلے پرپاکستان ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ڈاکٹر سیمی بخاری

مودی کان کھول کرسن لیں کہ کشمیر کے مسئلے پرپاکستان ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ڈاکٹر سیمی بخاری
عوام گھروں سے باہر نکلیں اورپوری اپنی آواز کو اقوام عالم تک پہنچائیں اوران کے سوئے ہوئے ضمیرکو جھنجھوڑے۔ ایم این اے پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے 5 فروری، یوم کشمیر کے حوالے سے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ قبضے اور کرفیو کو چھ ماہ سے زیادہ گزر چکے ہیں اور کشمیری عوام کو غذائی اور ادویات کی قلت نے ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ نریندر مودی نے کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنایا ہو اہے۔ وہ کان کھول کرسن لیں کہ کشمیر کے مسئلے پرپاکستان ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم کشمیریو ں کے حقوق اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے آج باہر نکلیں اور پوری قوت سے اپنی آواز کو اقوام عالم تک پہنچائیں اوران کے سوئے ہوئے ضمیرکو جھنجھوڑے تاکہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق دلانے میں اپنا کردا راد ا کریں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر اور ان کی آواز بن چکے ہیں۔ اقوام متحدہ اوربین الاقوامی فورم پر کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم اور زمینی حقائق کو جس طریقے سے انہوں نے دنیا کے سامنے پیش کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ افواج پاکستان پوری قوم کا فخر ہیں اور ہمیں ان پر پورا بھروسہ اور ناز ہے ہمارے جوانوں نے ہمیشہ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایاہے اور ان کے دانت کھٹے کئے ہیں۔ اگر دشمن نے کوئی ڈرامہ رچانے کی کوشش کی تو ان کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے۔
میڈیا سیل
پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب

اپنا تبصرہ بھیجیں