سعودی ہلال احمر نے پاکستانی کی جان بچا لی

سعودی ہلال احمر نے مکہ میں ایک پاکستانی عمرہ زائر کی جان بچا لی ہے۔
71 سالہ پاکستانی عمرہ کے لیے مسجد الحرام پہنچا تھا۔ اچانک انہیں دل کا میں تکلیف ہوئی جس کے بعد مسجد الحرام میں ہلال احمر مرکز کے اہلکار ابتدائی طبی امداد کے لیے پہنچ گئے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مسجد الحرام میں سعودی ہلال احمر مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد بن رشید الثقفی نے بتایا ’جیسے ہی اطلاع ملی کہ ایک عمرہ زائر بے ہوش ہوگیا ہے فوراً ہی امدادی ٹیم جائے وقوعہ پہنچ گئی71سالہ پاکستانی کی نبض بحال کرنے میں کامیاب ہوگئے۔پاکستانی زائر کے دل نے حرکت بند کردی تھی اور سانس آنا بند ہوگیا تھا‘۔
ہلال احمر کی ٹیم کے مطابق’اجیاد ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دل کو متحرک کرنے کی کوشش کی جاتی رہی۔ ہسپتال میں داخل ہونے سے قبل ہی نبض بحال ہوگئی اور پاکستانی زائردوبارہ سانس لینے لگا۔‘
ڈاکٹر خالد بن رشید الثقفی نے بتایا ’مسجد الحرام میں اگر کسی زائر کو کوئی عارضہ لاحق ہوجائے تو ایسی صورت میں 997 آپریشن روم پر رابطہ کرکے خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں
urdu نیوز

اپنا تبصرہ بھیجیں