دلہن نے اپنی شادی میں‌ شرکت پر 7 ہزار روپے ٹکٹ لگادیا

ایک صارف نے اپنی رشتے دار کی شادی کا دعوت نامہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری کزن کی شادی تین روز بعد ہے اور اُن نے مہمانوں کی آمد پر ٹکٹ لگا دیا، وہ اپنی تقریب کے اخراجات ٹکٹ کی رقم سے پورے کرنا چاہتی ہے‘۔

پوسٹ میں صارف نے لکھا کہ ’دلہن نے فی مہمان 50 ڈالر (7 ہزار 725 روپے) مقرر کیے، رقم ادا کیے بغیر کسی بھی مہمان کو تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی اور پنڈال میں داخل ہونے والے مہمانوں کو بھی چیک کیا جائے گا‘۔دلہن نے مطالبہ کیا کہ اُسے آن لائن پے منٹ سروس کے ذریعے ٹکٹ کی رقم بھیجیں اور جو نہ بھیجے وہ تقریب میں رش لگانے نہ آئے۔

صارف نے لکھا کہ میں نے دلہن سے ٹکٹ کی وجہ دریافت کی تو اُس نے بتایا کہ شادی کے لیے اتنے پیسے نہیں، میں اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے یہ سب کررہی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے دلہن کو شادی کی ایڈوانس مبارک باد دیتے ہوئے بتایا کہ میں تمھاری شادی میں نہیں آسکتا البتہ والدین ٹکٹ خرید کر ضرور شرکت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں