واٹربورڈ ملازمین کا کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی

کراچی (   )واٹربورڈ ملازمین کا کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی ،یوم کشمیر کے سلسلے میں شہر کی مصروف ترین شاہراہ فیصل پر پاکستان اور کشمیر کے پرچم لہرادیئے ، کشمیربنے کا پاکستان ، عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لےے ،کشمیری عوام پرظلم وستم کا سلسلہ بند کرایاجائے سمیت دیگرنعروں پر مشتمل سیکڑوں پینافلیکس بینر آویزاں کردیئے ،تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ کی قیادت میں واٹربورڈ ملازمین بھی پوری قوم کی طرح بدھ 5فروری کو یوم کشمیر بھرپورجذبہ کے تحت منائیں گے ،واٹربورڈ ملازمین نے شاہراہ فیصل پر پاکستان اور کشمیر کے پرچم لہرادیئے ہیں جبکہ کشمیری بھائیوں کی بھارتی تسلط سے آزادی ،جبروتشدد،ظلم وستم کیخلاف نعروں پر مشتمل سیکڑوں پینا فلیکس اور بینر آوایزاں کردیئے ہیں ،شہر کی اہم اور مصروف ترین شاہراہ پر پرچم لہرانے اور بینرز آویزاں کرتے دیکھ کر شہریوں نے مسرت کا اظہار کیا ،کار،موٹرسائیکل سواروں ،راہگیروں نے پاکستان زندہ باد،کشمیر بنے گا پاکستان سمیت دیگر نعرے لگائے
کراچی (   ) ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کی ہدایت پر واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس اینڈٹینکرز سیل نے ملیرٹنکی کے قریب مارکیٹ میں لگنے والی آگ بجھانے میں مصروف فائربریگیڈکو ہزاروں گیلن پانی بلاقیمت پانی فراہم کیا ،آتشزدگی کا واقعہ پیش آتے ہی فائربریگیڈ حکام نے واٹربورڈ سے رابطہ کیااورفائرٹینڈرزکوفوری پانی کی فراہمی کی درخواست کی ،اطلاع ملتے ہیں ایم ڈی واٹربورڈنے واٹربورڈ کے لانڈھی اور صفورا ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی اورہائیڈرنٹس وٹینکرزسیل کو ٹینکروںکے ذریعے آتشزدگی کے مقام پر فائرٹینڈرز کو پانی کی فراہمی کے احکامات جاری کیئے ،کولنگ پروسس مکمل ہونے تک واٹربورڈ نے متعددٹینکروں کے ذریعے فائربریگیڈکو ہزاروں گیلن پانی فراہم کیا ،اس بدولت آگ پر جلد قابو پایاجانا ممکن ہوا ۔
کراچی (  ) ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے واٹربورڈ لیاری کے اسسٹنٹ ایگزیکٹیوانجینئر طارق شاہ بخاری گھاروڈویژن کے ایگزیکٹیوانجینئرمحمد اقبال پلیجو،کورنگی ٹاو ¿ن کے والومین گلاب خان،اسسٹنٹ ایگزیکٹیوانجینئر اختر سمیع کے والد،ایگزیکٹیوانجینئرسائٹ وبلدیہ محمد یونس کے بھتیجے اور ایل ایس آر پمپنگ اسٹیشن کے سپروائزرمحمد فرید کی والدہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلک ریکوری ظفر احمد قریشی کے صاحبزادے کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے دعاکی کہ اللہ پاک مرحومین کی مغفرت فرمائے،انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل دے (آمین )

ہینڈآو ¿ٹ نمبر((04-02-pro/kwsb/,02-20 رضوان حیدر انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر،، کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ

اپنا تبصرہ بھیجیں