گیس کی قیمتوں میں اضافہ صنعتی شعبے کو شدید متاثر کرے گا، صدر ایف پی سی سی آئی، میاں انجم نثار

کراچی :  فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر میاں انجم نثارنے گیس کی قیمتوں میں اضا فے کے اقدام پر کڑی تنقید کی اور وزیر اعظم عمران خان پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر اس تجو یز پر عمل در آمد بند کر ے۔انہو ں نے کہاکہ وزارت پیٹر ولیم کی تجو یز سے صنعتی شعبے خصو صاًبرآمد کنندگان اور ویلیو ایڈڈسیکٹر کو شدید نقصان ہو گا۔ میاں انجم نثارنے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ گیس کی بڑھتی ہو ئی قیمتو ں سے توانا ئی کی لا گت کے ساتھ ساتھ بر آمد ہو نے والے سا مان کی پیداواری لا گت پر بھی اثر پڑے گا۔ اس سے بین الاقوامی ما رکیٹ میں صنعت کی کا رکردگی کو بڑھانے میں رکا وٹ پیدا ہو گی جہا ں صنعت کو پہلے شدید پر یشا نی کا سامنا ہے۔ انہو ں نے مز ید کہاکہ اس ضا فے سے عام لو گو ں کی پریشا نی میں اضا فہ ہو گا جو پہلے ہی 14.6 فیصد افرا ط زر کے دبا ؤ اور ڈالر کے مقا بلے میں روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے کم قو ت خرید کا سامنا کر رہے ہیں اور اسکے سا تھ ساتھ تجا رتی اور صنعتی صارف بھی اس کو بر داشت نہیں کر پا ئیں گے۔ گذشتہ سا ل گیس کی قیمتو ں میں پہلے ہی 31فیصد اضا فہ ہو ا ہے۔ اس سال قبل اوگرا نے گیس کی قیمتو ں میں 214 فیصد اضا فے کی تجو یز پیش کی تھی۔ ECC نے گذ شتہ اجلاس کے دوران گیس کی قیمتو ں میں اضا فے کی تجو یز کو موخر کر دیا تھا۔میاں انجم نثار نے کہاکہ پاکستان کی معیشت اچا نک تبدیلیو ں کو برداشت کر نے کی حالت میں نہیں ہے پاکستان کی برآمد اد اب بھی ہد ف سے نیچے ہیں جن میں اضا فہ نہیں ہو رہا۔ اس مر حلے پر گیس کی قیمت میں اضا فہ معیشت کو مز ید مشکلا ت سے دو چار کر دے گا جو کہ پہلے سے ہی دبا ؤ شکا رہے۔ پاکستان کو قیمتو ں میں استحکام رکھنے کی ضرورت ہے خصو صاًمینو فیکچر نگ اور بر آمدی شعبے کی توازن کو برقرار رکھے تا کہ معیشت تر قی کی راہ پر گا مز ن ہو سکے جس کے لیے مو جو دہ حکومت سخت جدوجہد کر رہی ہے۔ صدر ایف پی سی سی آئی میا ں انجم نثار نے حکومت پر زور دیا کہ وہ گیس کے نر خو ں میں اضا فے کی تجو یز کو فوری واپس لے جس سے صنعت کو بند ہونے کا سامنا کر نا پڑے گا جس کا نتیجہ با لآخربے روزگاری کا با عث بنے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں