سرجانی ٹاؤن کی پرائم لوکیشن 320 فٹ چوڑی سڑک کے نزدیک کے ڈی اے مارکیٹ کی دکانوں کا عنقریب نیلام

کراچی: سرجانی ٹاؤن کی پرائم لوکیشن 320 فٹ چوڑی سڑک کے نزدیک کے ڈی اے مارکیٹ کی دکانوں کا عنقریب نیلام کیا جائے گا جس سے قرب و جوار کے مکینوں کو خریداری کی بہتر سہولت میسر آ سکے گی۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن نے سرجانی ٹاؤن میں ری ٹریٹ اپارٹمنٹس اور سرجانی ویو کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ ترقیات کراچی عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن نے متعلقہ انجینئرز اور عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایات دیں کہ وہ دکانوں کی نیلامی سے قبل شٹرز کی گریسنگ، اطراف کی صفائی ستھرائی،ماڈل دکان، رابطہ نمبراور بینرز نمایاں طور پر آویزاں کریں جس پر پروجیکٹ اور دکانوں کی تفصیلات درج ہوں۔انہوں نے متعلقہ انجینئرز کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پروجیکٹ کے اطراف صفائی ستھرائی اور دیگر امور کیلئے ضروری مشینری اور افرادی قوت انہیں فراہم کردی جائے گی۔ دورے کے موقع پر ممبر فنانس قاضی عبدالقادر، ڈائریکٹر کو آر ڈی نیشن محمد نعیم وحید، ایگزیکٹیو انجینئرز طارق رفیع، محسن رضا، سمیع الدین، ڈائریکٹر ایڈمن محبوب عالم، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز رئیس تبسم، پرائیوٹ سیکریٹری ریاض احمد راشد اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں