‘الف’ میں سجل علی احسن خان کے کام کی مداح

ویسے تو پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کی تاریخ میں ایسے کئی ڈرامے سامنے آئے جو مداحوں کے دل جیتنے میں کامیاب رہے اور اس ‘الف’ بھی ایسا ہی ایک ڈراما ثابت ہورہا ہے جس کی کہانی اور اداکاروں کی اداکاری دونوں ہی پسند کی جارہی ہے۔

اس ڈرامے کی کاسٹ میں حمزہ علی عباسی، سجل علی، احسن خان، کبریٰ خان، پہلاج حسن، عثمان خالد بٹ، سلیم معراج اور سرمد صہبائی شامل ہیں۔

‘الف’ میں حمزہ علی عباسی ‘قلب مومن’ نامی مغرور اور بے باک فلم ساز کا کردار نبھایا جبکہ سجل علی ‘مومنہ سلطانہ’ نامی ایک ایسی لڑکی کے روپ میں نظر آئیں جو اداکارہ بننے کی خواہشمند ہیں۔
احسن خان نے ڈرامے میں طحٰہ عبدلاعلیٰ نامی خطاط کا کردار ادا کیا جبکہ کبریٰ خان ان کی اہلیہ ‘حسن جہاں’ نامی ڈانسر بنیں۔

مزید پڑھیں: ‘حسن جہاں’ کے کردار کو نبھایا نہیں جیا ہے، کبریٰ خان

یکم فروری ہفتے کو سامنے آئی اس ڈرامے کی 18ویں قسط میں مداحوں نے کبریٰ خان اور احسن خان دونوں کی اداکاری کو خوب سراہا اور اب اس ڈرامے کی مرکزی اداکارہ سجل علی بھی احسن خان کو سراہنے پر مجبور ہوگئیں۔

سجل علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری کے ذریعے 18ویں قسط کے ایک منظر کا اسکرین شات شیئر کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں