ایس ایس پی کورنگی کپٹن ® فیصل عبدالللہ چاچڑ کا تھانہ کورنگی کا دور

ایس ایس پی کورنگی کپٹن ® فیصل عبدالللہ چاچڑ کا تھانہ کورنگی کا دورہ

ایس ایس پی کورنگی نے تھانے کی عمارت مختلف دفاتر، رپورٹنگ روم لاک اپ اور مال خانہ کا وزٹ کیا،

تھانے کے ریکارڈ ، سرکاری اسلحہ اور گاڑیوں کی انسپیکشن کی۔

اس کے بعد تھانہ کورنگی کے علاقے کورنگی نمبر4 کا پیدل دورہ کیا اور علاقے کے لوگوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل دریافت کیے،

علاقہ عوام نے پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا،

بعد ازاں ایس ایس پی کورنگی نے ایس ایچ اوکورنگی کے ہمراہ علاقے کا دورہ کرتے ہوئے انسداد تجاوزات اور انسداد جرائم کے حوالے سے پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں۔

*ترجمان کورنگی پولیس

اپنا تبصرہ بھیجیں