بھارت سے انڈر19 ورلڈ کپ سیمی فائنل، پاکستان 7وکٹیں گنوا کر مشکلات کا شکار

انڈر19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہیں اور پاکستان کی ٹیم 7وکٹیں گنوا کر میچ میں مشکلات سے دوچار ہے۔

جنوبی افریقہ کے شہر پوشفٹروم میں کھیلے جا رہے انڈر19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے کپتان روہیل نذیر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کچھ اچھا ثابت نہ ہوا۔

بھارت کو اننگز کی ابتدا میں ہی اہم کامیابی مل گئی اور محمد ہریرا صرف 4 رنز بنانے کے بعد سوشانت مشرا کی وکٹ بن گئے۔

فہد منیر پوری اننگز کے دوران مشکلات کا شکار نظر آئے اور 16 گیندیں کھیلنے کے باوجود کھاتا کھولنے کی زحمت کیے بغیر ہی روی بشنوئی کو وکٹ دے کر چلتے بنے۔

34 رنز پر 2وکٹیں گرنے کے بعد دوسرے اینڈ پر موجود حیدر علی کا ساتھ دینے کپتان روہیل نذیر آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے اسکور کو بتدریج آگے بڑھانا شروع کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں