پیک پرائیویٹ اسکولزکا5فروری کویوم کشمیرمنانے کااعلان

پیک پرائیویٹ اسکولزکا5فروری کویوم کشمیرمنانے کااعلان
سیدشہزاداختر اورغلام عباس کی سعیدغنی کووزیرتعلیم کامنصب سنبھالنے پرمبارکباد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیک پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ نے پانچ فروری کوکشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کادن منانے کااعلان کردیا۔اس بات کافیصلہ صدرپیک سیدشہزاد اختر کی سربراہی میں ڈی ایچ اے میں منعقدہ اجلاس کے دوران کیاگیا۔اجلاس میں بھارت کے کشمیریوں پرہونے والے مظالم کی بھی بھرپورانداز میں مذمت کی گئی۔ اس موقع پرسیدشہزاداختر نے بھارتی حکومت کوشدیدتنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہا مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کٹھ پتلی حکومت کانارواسلوک ناقابل برداشت ہے۔پاکستان کاہرشہری خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اورکھڑا رہے گا۔صدرپیک نے پیپلزپارٹی کے رہنما سعیدغنی کووزیرتعلیم بنانے پرخوشی کااظہارکرتے ہوئے انہیںمبارک باد بھی دی۔ اورامیدظاہر کی کہ نئے وزیرتعلیم کے آنے سے ایجوکیشن کاشعبہ مزید پروان چڑھے گا۔اس موقع پرممبرمیٹرک بورڈ غلام عباس بلوچ نے بھی سعیدغنی کے منصب سنبھالنے پراطمینان کااظہارکیا۔اجلاس میں پیک کے عہدیداران شاہجہاں خان،غلام محی الدین،جواد حیدرنقوی، نصیر الدین، ملک سجاد،امتیازاحمد، ظفر، وقاص، وارث شاہ، فہدشریف، عباس بھٹہ، رشید خلیق،اسلم،مہتشم، امتیاز، رضا آفریدی، ہدایت اللہ ،ڈاکٹرفدااور راﺅشکیل سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں