ہانیہ عامر کی PSL 5 کے ترانے کی تعریف

معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے پی ایس ایل فائیو کے آفیشل ترانے کی تعریف کردی۔

گزشتہ روز گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پاکستان سُپر لیگ یعنی پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ گا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ کُچھ روز قبل ہی جاری کیا گیا ہے اور یہ ترانہ پاکستان کے 4 نامور گلوکار عارف لوہار، ہارون رشید، علی عظمت اور عاصم اظہر نے گایا ہے
پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ جاری ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا پر اِن تمام گلوکاروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ شائقین کرکٹ کو یہ ترانہ خاصا پسند نہیں آیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں