حسن حیات اور سعدیہ غفار کی ’بات پکی‘ ہوگئی

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سعدیہ غفار اور گلوکار و اداکار حسن حیات کی بات پکی ہوگئی۔
ساتھی اداکاروں اور سعدیہ کی قریبی دوستوں کی جانب سے خوشی کے اس لمحے کو شیئر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 27 سالہ حسن حیات خان پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے گلوکار بھی ہیں اور اداکار بھی۔ انہوں نے ڈرامہ ’بھول‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

دوسری جانب 26 سالہ اداکار و ماڈل سعدیہ غفار پاکستانی ڈراموں ’ ایسی ہے تنہائی‘، ’کس دن میرا ویاہ ہووے گا‘ میں اداکاری کر چکی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں