ملالہ اور شہزاد رائے کی شطرنج کھیلتے تصویر وائرل

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اور پاکستان کے معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے کی شطرنج کا کھیل کھیلنےکی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں شہزاد رائے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے ہمراہ ہیں اور دونوں شطرنج کھیل رہے ہیں
واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی دُنیا کی کم عُمر ترین نوبل انعام یافتہ ہیں اور اُن کا نام برصغیر کے 100 ذہین ترین افراد میں بھی شامل ہے جبکہ شہزاد رائے کا شمار پاکستان کے نامور گلوکاروں میں ہوتا ہے اور اِس کے علاوہ شہزاد رائے سماجی کارکن بھی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں