سلام آباد۔ 4 فروری جرمن کے پاکستان میں سفیر عزت مآب برن ہارڈ سکلیگ ہیک Bernhard Schlagheck کی وزیر ریلوے شیخ رشید سے ملاقات ملاقات میں پاکستان ریلوے میں جاری ترقیاتی منصوبوں بالخصوص کراچی پشاور مین لائین ون منصوبے پر بات چیت

اسلام آباد۔ 4 فروری

جرمن کے پاکستان میں سفیر عزت مآب برن ہارڈ سکلیگ ہیک Bernhard Schlagheck کی وزیر ریلوے شیخ رشید سے ملاقات

ملاقات میں پاکستان ریلوے میں جاری ترقیاتی منصوبوں بالخصوص کراچی پشاور مین لائین ون منصوبے پر بات چیت۔

جرمن سفیر نے وزیر ریلوے کو پاکستان ریلوے کے ذریعے گذشتہ ہفتے راولپنڈی سے کراچی سفر سےمتعلق آگاہ کیا۔

ریلویز پاکستان کی ثقافت اور علاقوں کو جوڑتی ہے۔سفر کے دوران پاکستانی لوگوں سے ملنا ایک اچھا تجربہ رہا- جرمن سفیر

پاکستان ریلوے کی ترقی ملکی معیشت کے لئے ناگزیر ہے، ریل نیٹ ورک کو ایم ایم ون منصوبے سے اپ گریڈ کر رہے ہیں۔ شیخ رشید احمد

سی پیک منصوبوں کے تحت کراچی اور پشاور کے درمیان 1872 کلومیٹر ٹریک کی اپ گریڈیشن کا کام اسی سال شروع ہو جائیگا۔ شیخ رشید احمد

ایم ایل منصوبے سے کراچی اور راولپنڈی کے دوران سفر دورانیہ صرف دس گھنٹے رہ جائیگا۔ شیخ رشید احمد

ایم ایل ون منصوبے سے مال گاڑیوں کی آمدورفت میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان ریلوے کو خسارے سے نجات ملے گی۔ شیخ رشید احمد

پاکستان ریلوے سالانہ سات کروڑ مسافروں کو سفر کی سہولت مہیا کرتا ہے، سستی مگر محفوظ سواری ترجیح ہے۔ شیخ رشید احمد

وزیر ریلوے نے جرمن سفیر کا پاکستان ریلوے سے سفر کرنے پرشکریہ ادا کیا-پاکستانی ثقافت اجاگر کرنے جرمن سفیر کی خدمات کوسراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں