امریکا: سائن بورڈ پولیس کار کی ونڈ اسکرین سے جا ٹکرایا

امریکا میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے سڑک پر لگا سائن بورڈ اُڑ کر پولیس کار کی ونڈ اسکرین سے جا ٹکرایا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دُنیا بھر میں ٹریفک حادثات معمول کی بات ہیں جس میں کئی افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں تاہم بعض اوقات ایسے حادثات پیش آتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔

امریکا کی ریاست یوٹا کے شہر West Jordan میں ایساہی ایک حادثہ اُس وقت دیکھا گیا جب تیزی سے گُزرتی گاڑی کی ٹکر سے سڑک پر لگا سائن بورڈ اُڑ کر سگنل پر رُکی پولیس کار کی ونڈ اسکرین سے جا ٹکرایا۔

رپورٹ کے مطابق سائن بورڈ کی وجہ سے پولیس کار کی ونڈ اسکرین کا شیشہ ٹوٹ گیا تاہم اہلکار بالکل محفوظ رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں