ٹی20 رینکنگ: بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

پاکستان کے بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی اپنی پہلی پوزیشن کو برقرار رکھا ہے، بولنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر موجود ہیں۔پاکستان ٹیم بدستور دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے۔

بھارت کے لوکیش راہول چار درجہ ترقی پاکر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، جو کیریئر میں اُن کی اب تک بہترین پوزیشن ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بابر اعظم نے اسمتھ اور کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

آسٹریلیا کے ایرون فنچ اور نیوزی لینڈ کے کولن مونرو ایک، ایک درجہ تنزلی کے بعد بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان دو درجہ نیچے آکر پانچویں، آسٹریلیا کے گلین میکسویل ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں
ویسٹ انڈیز کے ایوین لوئس ساتویں، افغانستان کے حضرت اللّٰہ زازئی آٹھویں ، بھارت کے ویرات کوہلی نویں اور بھارت ہی کے روہیت شرما اپنی پوزیشن کو تین درجہ بہتر بناکر ٹاپ ٹین میں آگئے ہیں۔

بولر کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے ، افغانستان ہی کے مجیب الرحمان دوسرے، نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنرتیسرے، آسٹریلیا کے ایڈم زامپا ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے اور پاکستان کے عماد وسیم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے نمبر پر آگئے

جنوبی افریقا کے فیلوکوایو چھٹے، انگلینڈ کے عادل رشید ساتویں، پاکستان کے شاداب خان آٹھویں، آسٹریلیا کے ایشٹن اگر نویں اور انگلینڈ کے کرس جارڈن دسویں نمبر پر ہیں۔

آل راؤنڈر کی رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، افغانستان کے محمد نبی بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ آسٹریلیا کے گلین میکسویل دوسرے، زمبابوے کے سین ولیم تیسرے، اسکاٹ لینڈ کے بیرنگٹن چوتھے اور متحدہ عرب امارات کے روحان مصطفیٰ پانچویں نمبر پر ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں