انڈر۔19 ورلڈکپ: پاکستان اور بھارت کل سیمی فائنل میں مدمقابل

انڈر۔ 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ کل ہونے جا رہا ہے ، میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں پوچفسٹروم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

جنوبی افریقا میں جاری آئی سی سی انڈر۔19 ورلڈکپ کے پہلے سیمی کے لیے گرین شرٹس کی تیاریاں مکمل ہیں۔ کھلاڑیوں نے بھرپور نیٹ پریکٹس کی، اور فیلڈنگ کی ڈرلز بھی کیں۔

ٹیم پاکستان میں شامل کھلاڑی اس بڑے مقابلے میں جیت کے لیے پرعزم ہیں۔

پاکستان جونیئرز کے بولنگ کوچ راؤ افتخارکا کہنا ہے کہ انہوں نے کھلاڑیوں کو ایک ہی پیغام دیا ہے کہ حریف کوئی بھی ہو نارمل میچ کھیلیں
انڈر۔ 19 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 9 مرتبہ مد مقابل آ چکی ہیں ، پانچ مرتبہ پاکستان نے میدان مارا ہے۔

سیمی فائنل میں پاک بھارت ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا۔

پاکستان نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کی ٹیمیں جمعرات کو آمنے سامنے ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں