پی ایس ایل نوجوانوں کا کھیل ہے، بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، معین خان

سابق قومی کرکٹر معین خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) نوجوانوں کا کھیل ہے، اُنہیں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔

ملتان میں ٹالیرنس کرکٹ لیگ ٹو کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معین خان نے کہا کہ پی ایس ایل کے تین میچ ملتان میں ہوں گے، امید ہے لوگ انجوائے کریں گے
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پی ایس ایل ایک بڑا ایونٹ ہونے جارہا ہے، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں پی ایس ایل نے اہم کردار ادا کیا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ میرے ڈیبیو پر عمران خان نے جو حوصلہ افزائی کی وہ کیریئر میں ہمیشہ کام آئی۔

تقریب میں وائس چانسلر بہاء الدین ذکریا یونیورسٹی پروفیسر منصور اکبر کنڈی اور پارلیمانی سیکریٹری زین قریشی بھی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان سپر لیگ 2020 کا شیڈول

پی ایس ایل سیزن فائیو 20 فروری سے 22 مارچ تک ملک کے 4 مختلف شہروں میں کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل 2020ء کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں