پاکستان میں چیس کا مستقبل روشن

کراچی (نمائیندہ خصوصی )
چیس فیڈریشن آف پاکستان نے سندھ چیس ایسوسی ایشن کو چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے پاکستان میں چیس کےروشن مستقبل کی نوید قرار دیا ہے ترجمان کےمطابق چیس فیڈریشن آف پاکستان کی صدر سینیٹر پروین کلثوم سینر نائب صدر ایاز موتی والا جوائنٹ سیکریٹری میاں طارق جاوید نے سندھ چیس چیمپئن شپ کے انعقاد کو پاکستان میں چیس کا روشن مستقبل قرار دیتے ہوئے کہا کہاکہ ماضی میں سندھ چیس ایسوسی ایشن پر قابض مافیا کی جانب سے کی جانب سے سندھ کھلاڑیوں کے ساتھ بہت زیادتیاں کی ہیں جب سے ہمارا گروپ فیڈریشن میں آیا پاکستان میں چیس کے میدان میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں ،ترجمان کے مطابق نام نہاد اورفرڈئیےواصف نثار کا چیس فیڈریشن آف پاکستان اور سندھ چیس ایسوسی ایشن کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ماضی فیڈریشن اور سندھ چیس ایسوسی ایشن پر قابض مافیا کھلاڑیوں کوزبردستی لوٹتا رہا ،اب چیس کے کھیل میں مثبت سرگرمیاں شروع ہونے سے خائف ہیں۔ صدر سینیٹر پروین کلثوم نے مزید کہا کہ انسانی اسمگلنگ میں ایف آئی اے اور دیگر اداروں کو مطلوب مافیا اپنے مذموم مقاصد میں ناکامی پر اب اچھے ہھتکنڈوں پر اتر آیا ہے میڈیا میں غلط اور بے بنیاد خبریں پھیلا کر ہمیں کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور چیس کے فروغ سے نہیں روکا جا سکتا ،انھوں نے مزید کہا پاکستان کے اسپورٹس کو اب مافیا کے قبضے سے آزاد کرانے کیلئے سب کو آگے آنا ہو گا انھوں نے کہا کہ جعلی اور فراڈیوں سے کھیلوں کو پاک کر نا ہو گا ،محترمہ پروین کلثوم اور دیگر نے کہا کہ میڈیا کو جعلسازوں کا مکمل بائکاٹ کرنا ہوگا آئندہ جعلسازوں کا مکمل پیچھا کیا جائے گا اور ان کے خلاف مکمل قانونی کارروائی کی جائے گی جو اپنے فراڈ چھپا نے کیلئے چیس کے فروغ کوروکنا چاہتا ہے انھوں نے میڈیا سے اپیل کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی تصدیق شدہ فیڈریشن اور اسکی متعلقہ ایسوسی ایشنز کے علاوہ جعلسازوں کوکورئج نہ دی جائے چیس فیڈریشن آف پاکستان جلد جعلسازوں کیخلاف قانونی کاروائی کرے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں