پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کی غریب اور مظلوم عوام پر نت نئے مہنگائی کے ایٹم بم گرا کے ان سے جینے کی امنگ بھی چھین رہی ہے

سکھر(   )پاکستان مسلم لیگ ڈسٹرکٹ سکھر کے صدر خورشید میرانی نے کہا ہے پی ٹی آئیحکومت نے پاکستان کی غریب اور مظلوم عوام پر نت نئے مہنگائی کے ایٹم بم گرا کے انسے جینے کی امنگ بھی چھین رہی ہے ،اشیاء خوردنوش ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںبے تحاشہ اضافے کے بعد آٹے ،چینی کے مصنوعی بحران نے بھی ملک میں افراتفری مچا رکھیہے لیکن افسوس نااہل  پی ٹی آئی حکومت سبکچھ ٹھیک ہے کا راگ الاپ رہی ہے ن لیگ پاکستان کی غریب اور مظلوم عوام کو کسی حالمیں تنہا نہیں چھوڑیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ن لیگ ضلعی سیکریٹریٹ میںمنعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن ڈسٹرکٹ سکھر کےسینیئر نائب صدر سعید حسین مغل، جنرل سیکریٹری محمد اعظم خان ، نائب صدر آغا عارفدرانی، نائب صدر احمد حسين بھٹی، کوآرڈینیٹر عبدالفتاح ابڑو ، انفارمیشن سیکریٹریگل حسن کھوسو ، جوائنٹ سیکریٹری شیخ نظام جان، تعلقہ روھڑی کے صدر فھیم گرگیج ، سینیئرنائب صدر بابو کھوسو، نائب صدر اخلاق ھاشمی، جنرل سیکریٹری الاھی بخش سولنگی ،انفارمیشن سیکریٹری وزیرعلی شیخ ، سکھر سٹی کے رھنما خالد آرائیں، عدنان راجپوت ،چوہدری مجاھد، کاشف عباسی اور دیگر عھدیداران نے شرکت کی،اجلاس میں تنظیمی امور پرتصیلی غور و خوص کیا گیا اور پانچ فروری کو ن لیگ ضلع سکھر کے زیر اہتمام کشمیریمسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مرکزی دفتر تا پریس کلب تک ریلی نکالنے کا فیصلہکیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں