آرائیں برادری اور صحافی برادری کی جانب سے کورنگی کراسنگ میں ایک روزہ مفت جنرل میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیا گیا

آرائیں برادری اور صحافی برادری کی جانب سے کورنگی کراسنگ میں ایک روزہ مفت جنرل میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیا گیا (اسٹاف رپورٹر )تفصیلات کے مطابق آرائیں برادری اور صحافی برادری کی جانب سے لانڈھی-کورنگی-چکرا گوٹھ ابراہیم حیدری اور ملحقہ آبادیوں کو بنیادی طبّی سہولیات انکے گھروں کے قریب پہنچانے کیلئے بھٹائی کالونی کورنگی کراسنگ بمقام گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول (حاجره آباد کیمپس)سیکٹر -ڈی نزد فاطمہ جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایک روزہ مفت جنرل میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کے معروف ڈاکٹرز اسپیشلسٹ اور سرجنز نے مریضوں کا مفت طبّی معائنه کیا جبکہ مریضوں کو دوائیاں بھی مفت فراہم کی گئیں اسکے علاوہ (DR ESSA,s)لیبارٹری کی جانب سے شوگر اور BMD ٹیسٹ بلکل مفت کئے گۓ کیلشیم و وٹامن- ڈی کی ادویات نہایت رعایتی قیمتوں پر کیمپ میں آنے والے مریضوں کو مہیا کی گئیں اسکے علاوہ دیگر تمام ضروری اھم ٹیسٹ پر (%50) کی خصوصی رعایت بھی دی گئی, اس جنرل میڈیکل کیمپ میں ہیپاٹائیٹس کی مفت ویکسینیشن, آنکھوں کے کمپیوٹرائزڈ طبّی معائنے کے ساتھ ساتھ مفت آپریشن بھی کئے گیۓ اور نظر کے چشمے بھی مفت دیئے گئے, اسکے علاوہ گائنی, مفت الٹرا ساؤنڈ, چائلڈ اسپیشلسٹ, کان -ناک -حلق, (ENT), جلدی(Skin) امراض,دانتوں (Teeth)کے امراض,جگر و معدہ کے شعبوں کے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز نے کیمپ میں آنے والے مریضوں کا مفت طبّی معائنه کیا کیمپ میں ھومیو پیتھک کے کوالیفائڈ ڈاکٹرز نے بھی مریضوں کا کمپیوٹر کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مفت طبّی معائنه کیا اس ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا افتتاح معروف کاروباری و سماجی شخصیت (Nasa)گروپ آف کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو اور کراچی چیمبر آف کامرس کے بینکنگ و انشورنس کمیٹی کے چیئرمین محترم جناب ہمایوں محمّد چودھری صاحب نے کیا میڈیکل کیمپ کے مختلف شعبوں کے معائنہ کے بعد محترم ہمایوں محمّد چودھری صاحب کا کہنا تھا کہ انھیں اس کیمپ میں آکر بہت زیادہ خوشی محسوس ھو رہی ھے یہ ایک انتہائی احسن اقدام ھےجس پر وہ کیمپ کے آرگنائیزرز, انتظامیہ اور کیمپ میں حصّہ لینے والے تمام فلاحی اداروں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ھیں ہمایوں محمّد چودھری صاحب کا کہنا تھا کہ اس علاقے کے غریب اور مستحق افراد کیلئے ایک ہی جگہ اتنی زیادہ طبّی سہولیات کا مہیا کیا جانا ایک انتهائی احسن اقدام ھے اس موقعے پر انہوں نے اپنی جانب سے یہ یقین دلایا کہ اسطرح کے نیک کاموں میں انکا تعاون ہمیشہ جاری رھے گا کمشنر کراچی محترم جناب افتخار شلوانی صاحب, ڈی -سی کورنگی محترم جناب شہریار گل میمن صاحب, ممبر سندھ اسمبلی(پی-ٹی-آئی) محترم جناب راجہ اظہر حسین صاحب, پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے عہدیداران محترم نعیم شیخ صاحب نے بھی انکے ہمراہ اس ایک روزہ مفت جنرل میڈیکل کیمپ کا خصوصی دورہ کیا اور راشد اشرف آرائیں صاحب کی قیادت میں آرائیں برادری اور صحافی برادری کی جانب سے لگائے جانے والے مفت جنرل میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر راشد اشرف آرائیں سمیت تمام آرگنائزرز, فلاحی و سماجی خدمات انجام دینے والے اداروں اور افراد جن میں خاص طور پر نبی قاسم فارماسیوٹیکل, منیر محمود ٹرنک والاز, ناسا گروپ آف کمپنیز, المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی ہسپتال ,آرائیں ہسپتال بلدیہ ٹاؤن, فاطمہ پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی, ہیپاٹائیٹس پروگرام گورنمنٹ آف سندھ,Dr Essa Laborataries حافظ میڈیکل سینٹرکورنگی, (32 ٹیتھ کلینک کورنگی) کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر آرائیں برادری,صحافی برادری اور دیگر برادریوں کے معززین کے علاوہ کئی کاروباری, سماجی و فلاحی اداروں کی اھم شخصیات بھی موجود تھیں جن میں خاص طور پر معروف کاروباری و سماجی شخصیت آرائیں برادری کےبزرگ سینئر مرکزی رہنما نبی قاسم فارماسیوٹیکل انڈسٹریز کے (ایم-ڈی) محترم جناب چودھری فقیر محمّد صاحب,محترم جناب اسحاق آرائیں صاحب (نواب شاہ),محترم جاوید رشید صاحب (آرائیں کارگو ) محترم کمانڈر (ر )مختار احمد بٹ صاحب, محترم شوکت آرائیں صاحب (بلدیہ ہسپتال),محترم عبدالغفار آرائیں صاحب ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈی-ایم-سی ساؤتھ ,محترم محبوب شاہ صاحب (سینئر صحافی) محترم ماجد آرائیں صاحب (بھٹائی کالونی ), محترم اعجاز آرائیں صاحب (ضیاء کالونی-ناصر کالونی کورنگی)محترم حیدر علی آرائیں صاحب (اعظم بستی منظور کالونی)محترم عبدالمجید آرائیں,عابد آرائیں صاحب (فیوچر کالونی لانڈھی), محترم جاوید آرائیں صاحب (شیر شاہ سائٹ),محترم امتیاز صاحب (بھٹائی کالونی ),محترم شوکت سواتی صاحب,محترم سلیم اعوان صاحب, محترم عارف عباسی صاحب,(بھٹائی کالونی) کے علاوہ دیگر عمائدین و معززین بھی شریک ہوۓ اس موقعے پر مفت جنرل میڈیکل کیمپ کے چیف آرگنائزر سینئر صحافی و سماجی رہنما محترم راشد اشرف آرائیں کا کہنا تھا کہ آرائیں برادری کی سب سے بڑی خوش قسمتی یہ ھے کہ چودھری فقیر محمّد صاحب جیسے باکردار اور شفیق انسان آرائیں برادری کی رہنمائی کر رھے ھیں چودھری فقیر محمّد صاحب نے آرائیں برادری کی ہردلعزیز شخصیت سینئر قائد و رہنما محترم چودھری عبدالمجید آرائیں (مرحوم) کی وفات کے بعد بھی کبھی انکی کمی محسوس نہی ہونے دی وہ رات دن آرائیں برادری اور انسانیت کی خدمات انجام دے رھے ھیں اور آرائیں برادری کو جب بھی اور جہاں بھی ضرورت پڑی اس خاندان نے ہمیشہ برادری اور انسانیت کی بھرپور خدمت کی آرائیں برادری کو چودھری عبدالمجید آرائیں(مرحوم) اور چودھری فقیر محمّد صاحب پر فخر ھے آخر میں راشد اشرف آرائیں نے اس مفت جنرل میڈیکل کیمپ میں شرکت کرنے والے تمام فلاحی اداروں,آرگنائزرز ساتھی ورکرز کاخاص طور پر شکریہ ادا کیا اس مفت جنرل میڈیکل کیمپ سے سینکڑوں غریب اور مستحق افراد نے استعفادہ حاصل کیا جس سے کورنگی-لانڈھی- چکرا گوٹھ-ابراہیم حیدری و ملحقہ کچی آبادیوں کے غریب عوام کو ایک ہی چھت کے نیچےانکے گھروں کے نزدیک بہترین طبی سہولیات مہیا کی گئیں راشد اشرف آرائیں صاحب نے اس مفت جنرل میڈیکل کیمپ کے انعقاد میں رہنمائی اور مدد کرنے پر محترم سید ممتاز علی شاہ صاحب (چیف سیکریٹری سندھ ), محترم افتخار شلوانی صاحب(کمشنر کراچی), محترم شہریار گل میمن صاحب (ڈپٹی کمشنرکورنگی) محترم علی رضا صاحب(ایس-ایس-پی ملیر), محترمه ثمینہ شبیر چانڈیو صاحبہ (سی-ای-او) کنٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک,محترم زاہد جونیجو صاحب(اسسٹنٹ کمشنر کورنگی) محترم انیس الرحمن صاحب (ایس-ایچ-او) تھانہ ابراھیم حیدری,محترم طارق عزیز صاحب (ہیڈ ماسٹر ) گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول(حاجرآباد ) اور کنٹونمنٹ بورڈ کے تمام عملے کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور بہت ساری دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں