قوم کو عمران خان کی صورت میں ایماندار قیاد ت ملی، نعیم عادل شیخ

قوم کو عمران خان کی صورت میں ایماندار قیاد ت ملی، نعیم عادل شیخ ۔ عمران خان دنیا کیلئے کشمیر کی آواز بن چُکے ہیں۔ارشد جاوید
وزیراعظم قوم کو غربت کے اندھیروں سے باہر نکالنا چاہتے ہیں ، کاشف نظامی ۔
پاکستان کی عوام نے تحریک انصاف کو حکومت کرنے کا مینڈیٹ دیا ۔
حکومت عوامی مسائل کو جڑ سے ختم کرنے کے لیئے اقدامات کر رہی ہے ۔ مقررین کا خطاب

کراچی (3 فروری 2020) پاکستان تحریک انصاف لیبرونگ کراچی ریجن کے صدر نعیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ عوام کو عمران خان کی صورت میں ایک مخلص اور ایماندار قیادت ملی ہے جو پاکستان کی عوام اور مزدوروں کو غربت کے اندھیروں سے باہر نکالنا چاہتی ہے،لیکن مفاد پرست اور کرپشن زدہ سیاست دان وزیر اعظم کے ویژن کو ناکام بنانے کے لیئے گھٹیا حربہ استعمال کر رہے ہیں ، مخالفین جتنی بھی سازشیں کر نا چاہیں کر لیں تحریک انصاف ان کے مذموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیگی، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف لیبرونگ کے رہنماوں نے ڈسٹرکٹ کورنگی میں اسقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، نعیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام نے تحریک انصاف کو پانچ سال حکومت کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے اس لیئے آئینی مدت پوری کرنا حکومت کا جمہوری اور آئینی حق ہے، عوامی طاقت سے اقتدار میں آئے ہیں اور عوامی خدمت کرتے رہیں گے، وزیر اعظم عمران خان پاکستانی قوم کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے کاوشیں کر رہے ہیں اور وفاقی حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے ملک اب بہتری کی جانب گامزن ہے ہم بہت جلد مزدوروں کے مسائل پر کنٹرول کر لیں گے، خطاب کے دوران لیبر ونگ کراچی ریجن کے انفارمیشن سیکرٹری کاشف نظامی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ملکی بہتری اور عوامی فلاح کے لیئے اقدامات کر رہی ہے ، کچھ مفاد پرست لوگ اور سیاست دان حکومتی اداروں کے کاموں میں روڑے اٹکانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں لیکن ہم عمران خان کے سپاہی ہیں اور مشکل حالات اورپریشانیوں کا سامنا کرنا جانتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس قابل قیادت ہے جو ہر سطح پر عوامی مسائل کو حل کرنے کی قابلیت اورہمت رکھتی ہے،وفاقی حکومت ایسے اقدامات کر رہی ہے جس سے عوام اور مزدوروں کے مسائل کا جڑ سے خاتمہ ہو ، حکومت اس وقت مہنگائی اور بیروزگاری جیسے اہم عوامی مسئلے کے خاتمے پر کام کر رہی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی لوٹ مار کیوجہ سے ملک مشکلات کا شکارہوا حالیہ بحران کی وجہ گزشتہ حکومتوں کی کرپشن ہے ۔
تقریب سے مرکزی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف لیبرونگ گل نمروز خان،چیئرمین انصاف جفاکش ورکرفیڈریشن سندھ بھاشانی شاہ،عارف جدون،طارق میر، شکیل حیدر ،سیف میر اور دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔

جاریکردہ:
میڈیا سیل
پی ٹی آئی لیبرونک
کراچی ریجن 03002654503

اپنا تبصرہ بھیجیں