ون وے خلاف ورزیوں پر قائم کئے گئے مقدمات فوری ختم کئے جائیں:پاسبان

ون وے خلاف ورزیوں پر قائم کئے گئے مقدمات فوری ختم کئے جائیں:پاسبان
شہریوں کی رقوم واپس کی جائیں،جیلوں اور لاک اپ میں قیدبے گناہوں کو رہا کر دیا جائے
مقدمات واپس نہ لینے پر پاسبان کے چیئرمین الطاف شکور کا عوامی مفادات کے تحفظ کے لئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ
کراچی کے شہری بھی ٹریفک قوانین کی پا بندی کریں اور کراچی کو چارٹر سٹی بنانے میں پاسبان کا ساتھ دیں: الطاف شکور کی اپیل
ون وے اور غلط سمت ڈرائیونگ کرنے پر ایف آئی آر سے نجات، عوام کا پاسبان سے اظہار تشکر

کراچی ( ) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے عوامی مفادات کے تحفظ کے لئے ایک قدم اور آگے بڑھا دیا ہے۔ پاسبان نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی اور غلط سمت سے آنے جانے پرکراچی کے جن شہریوں کے خلاف مقدمات قائم کئے گئے ہیں انہیں فوری ختم کیا جائے۔ان مقدمات کے سلسلے میں جو افراد جیلوں اور لاک اپ میں بے گناہ  قید ہیں انہیں فوری رہا کیا جائے۔ مقدمات اور وکیلوں کی فیسوں کی مد میں شہریوں سے جو بھاری رقوم اینٹھی گئی ہیں ان کی واپسی یقینی بنائی جائے۔سندھ حکومت اپنے ظالمانہ سلوک کے لئے عوام سے معافی مانگے۔کراچی کے شہری بھی ٹریفک قوانین کی پا بندی کریں اور کراچی کو چارٹر سٹی بنانے میں پاسبان کا ساتھ دیں۔پاسبان پبلک سیکریٹیریٹ میں مبارکباد اور اظہار تشکر کے لئے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے پاسبان کے چیئرمین الطاف شکور نے  عوام کو ہر دکھ سکھ میں ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی کروا تے ہوئے کہا کہپاسبان عوامی مفادات کے حصول، بے گناہ شہریوں کی رہائی اور رقوم کی واپسی کے لئے عدالت سے رجوع کرے گی۔ کراچی کے شہریوں کو ماضی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کیخلاف پاسبان کی جدوجہد پر ریلیف ملا جس کے نتیجے میں ڈبل سواری پر پابندی کا خاتمہ پاسبان کی پہچان بنی اور اب ون وے خلاف ورزیوں کے معاملے پر پاسبان کو ایک اور کامیابی ملی ہے، اللہ نے عزت بخشی ہے۔ الطاف شکور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی کے عوام کو درپیش دیگر مسائل سے نجات، بیروزگاری، سڑکوں پر کچرا، گندگی، سیوریج کا تباہ حال نظام، ٹرانسپورٹ کے نظام کی بحالی، امن و امان کے قیام اور کراچی کو چارٹر سٹی بنانے کے لئے پاسبان کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرے گی۔ واضح رہے کہ ون وے خلاف ورزیوں کے خلاف بھاری جرمانوں، ایف آئی آر کے اندراج اور مقدمات کے خلاف پاسبان کی آئینی درخواست دائر ہونے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح شہر میں پھیل گئی تھی۔ پاسبان کی آئینی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے متعلقہ محکموں کو نوٹس جاری ہوتے ہی حکومت سندھ بوکھلا گئی جس کے فوری بعد صوبائی مشیر قانون و ماحولیات اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ اب ون وے کی خلاف ورزی پر کوئی گرفتاری نہیں ہو گی۔پاسبان کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے متعلقہ محکموں کو نوٹسز جاری ہو نے کی خبر کے بعد شہریوں اور متاثرہ افراد کی ایک بڑی تعداد نے پاسبان پبلک سیکریٹیریٹ اورپاسبان ہیلپ لائن فون کر کے آئینی درخواست دائر کرنے، کراچی کے مفادات پیش کرنے اوران کا تحفظ کرنے پر مبارکبادپیش کی ہے۔عوام کی بڑی تعداد نے وزیر اعلی سندھ کی جانب سے گرفتاریاں روکنے کی ہدایت کو پاسبان اور عوام کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔عوام نے پولیس و ٹریفک پولیس کی زیادتیوں، رشوت خوری، ناجائز کئے گئے چالانوں اور مقدمات کے اندراج کے خلاف پاسبان  کے چیئرمین الطاف شکور کی آئینی و قانونی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا اور پاسبان کی جانب سے اس معاملے کو عدالت میں لے جانے کے اقدام کو سراہا#    
جاری کردہ پریس انفارمیشن سیل
 اعظم منہاس:وائس چیئرمین پریس اینڈ انفارمیشن سیل03009204794  
عزیز فاطمہ:میڈیا کوآرڈینیٹر03453399224    
(یہ خبرآپ کے اخبار کے ای میل ایڈریس پر بھی ارسال کردی گئی ہے)

اپنا تبصرہ بھیجیں