بلدیہ وسطی کے 15روزہ اسپورٹس گالا2020 کی رنگا رنگ تقریبات اختتام پزیر

اسپورٹس گالا 2020 میں دو درجن سے زائد مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں پندرہ سو سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت
اسپورٹس گالا 2020 میں کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی خصوصی شرکت
پاکستان کی ترقی کی رفتار بڑھانے کے لیے کراچی کی ترقی کی رفتار کو بڑھانا ہوگا, ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
اس شہر میں پاکستان بنانے والوں کی اولادیں آباد ہیں, ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے اور پاکستان چلائیں گے, ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
اسپورٹس گالا کا بنیادی مقصد کھیل کے اُجاڑ میدانوں کو آباد کرنا تھا, چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی
آیندہ دو ماہ میں کھلاڑیوں کو دوگنی تعداد میں متعارف کروائیں گے
حکومت کو کراچی میں اسپورٹس کے فروغ کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کی سرپرستی کرنی ہوگی, وائس چئیرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی
اختتامی تقریب میں سابق صوبائی وزراء رؤف صدیقی, عبدالحسیب, اراکین رابطہ کمیٹی اقبال مقدم, عارف خان ایڈوکیٹ, محفوظ یار خان ایڈوکیٹ, ایم پی اے سید عباس جعفری, کراچی پریس کلب کے سیکریٹری ارمان صابر, اسپورٹس ایسوسی ایشنز و دیگر کی بھی شرکت
کراچی:بلدیہ وسطی کے زیر انتظام 15روزہ اسپورٹس گالا 2020 کی تقریبات اپنے اختتام کو پہنچیں. اختتامی تقریب ناظم آباد جیم خانہ میں منعقد ہوا۔ جس میں مہمان کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خصوصی شرکت کی جبکہ دیگر مہمانوں میں سابق صوباء وزراء رؤف صدیقی, عبدالحسیب, اراکین رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ, محفوظ یار خان, اقبال مقدم, رکن سندھ اسمبلی سید عباس جعفری, وائس چیئرمین سید شاکر علی، پارلیمانی لیڈر بلدیہ وسطی محمد صابر شیخ، کونسل اراکین  سہیل احمد، جمشید قائمخانی, منظور احمد, مقصود احمد, KCCAکے سراج الدین بخاری، معروف سماجی شخصیات عادل ابراہیم، اسماء شاہ، کیپٹن ترانہ، ذوالفقار، احمد علی راجپوت، سید محفوظ الحق، سید وجاہت علی تاجی، تابندہ لاری، اور کراچی پریس کلب کے سیکریٹری ارمان صابر، میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی محمد فہیم خان، ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف، ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد اسلم خان, اسپورٹس ایسوسی ایشنز کے عہدیداران, کھلاڑیوں کے والدین, اساتذہ, اور عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی وہ شہر ہے جہاں بانیان پاکستان کی اولادیں آباد ہیں کراچی چلتا ہے تو ملک پلتا ہے. انہوں نے اسپورٹس گالا کے آغاز سے اختتام تک ہونے والے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے شاندار و رنگا رنگ انعقاد پر چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور انکی ٹیم سمیت اسپورٹس ایسوسی ایشنز اور کھلاڑیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا. انہوں نے اسپورٹس گالا 2020 کو شہر کی رونقوں کی بحالی کا اقدام قرار دیا. انہوں نے کہا کہ پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے اور پاکستان چلائیں گے بھی, ایم کیو ایم مانی ہوئی ہے اور یہ باور کراتے چلیں کہ ایم کیو ایم نے ہی یہ حکومت بنائی تھی, ہم چاہتے ہیں کہ شہری علاقوں کے مسائل حل کیے جائیں, ہم نے تہلکہ نہیں مچایا ہم نے احتجاجاً محض وزارت چھوڑی ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم نے اس شہر کے لئے جو کچھ مانگا ہے اس سے پورے ملک کا فائدہ ہوگا. انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو سندھ چلانے کے لیے ہماری سندھ حکومت میں شمولیت کی ضرورت نہیں ہے, اٹھارویں ترمیم کے بعد مکمل اختیارات سندھ حکومت کے پاس ہیں, ہم چاہتے ہیں کہ وہ کام کرکے دکھائیں ہم تعاون کریں گے. انہوں نے کہا کہ اس ملک میں جس سے نظام کو خطرہ ہو اس کو دبانے کی کوشش کی جاتی ہے, کوئی چہرے ایم کیو ایم کو تقسیم نہیں کرسکتے, ایم کیو ایم ایک ہے اس کو کارکنان نے جوڑ رکھا ہے اور یہ جماعت شہیدوں کی امانت ہے. قبل ازیں چئیرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی نے اپنے خطاب میں اسپورٹس ایسوسی ایشنز اور تمام کھلاڑیوں کا اسپورٹس گالا 2020 میں بھرپور شرکت پر انکا شکریہ ادا کیا اور شرکاء کو بتایا کہ اسپورٹس گالا کے انعقاد سے ہم نے پندرہ سو سے زائد بچوں کے ٹیلنٹ کو متعارف کروایا ہے. انہوں نے کہا کہ ہم پُر امید ہیں کہ آیندہ دو ماہ میں یہ تعداد دوگنی کریں گے, اسپورٹس گالا کا بنیادی مقصد کھیل کے اُجاڑ میدانوں کو آباد کرنا تھا جس میں ہمیں واضح کامیابی حاصل ہوء. انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی قیادت کی سرپرستی میں ایسی سرگرمیاں جاری رکھ کر شہر کی رونقوں میں مزید اضافہ کریں گے. ریحان ہاشمی نے پہلے دن سے آخر روز تک ہونے والی تمام کھیلوں کی تقریبات کی ڈاکو مینٹری بھی پیش کی جس کا مقصد تقریب کے تمام شرکاء کو ضلع وسطی کے زیر انتظام اسپورٹس گالا کا خلاصہ پیش کرنا تھا. وائس چئیرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے کہا کہ حکومت کو کراچی میں اسپورٹس کے فروغ پر توجہ دینا ہوگی اور نوجوان کھلاڑیوں کی سرپرستی کرنا ہوگی تاکہ کراچی کے کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا اظہار قومی اور بین الاقوامی سطح پر بھرپور انداز میں کر سکیں۔ تقریب کے اختتام پر اسپورٹس گالا 2020 کے مختلف کھیلوں کے بہترین کھلاڑیوں اور ٹیمز کو میڈلز اور انعامات تقسیم کیے گئے. اس موقع پر حبیب آئل کی مارکیٹنگ ہیڈ تابندہ لاری صاحبہ نے چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی کو اسپورٹس گالا کے دلفریب انعقاد پر خصوصی سووینئر پیش کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں