سروری جماعت کے روحانی پیشوا پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما ایم این اے مخدوم جمیل الزمان کی بلاول بھٹو زرداری سے اہم ملاقات

کراچی : سروری جماعت کے روحانی پیشوا پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما ایم این اے مخدوم جمیل الزمان نے بلاول بھٹو زرداری سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی مخدوم جمیل الزمان نے بلاول بھٹو زرداری سے ہالا میں رند اور بروہی تکرار کا ذکر کیا ، ایک ہی گھر کے 6 افراد کے قتل پر بلاول بھٹو زرداری نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سخت نوٹس لیا اور وزیراعلی سندھ کو قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری اور مخدوم جمیل الزمان کے درمیان ملاقات میں ضلع مٹیاری کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں