واٹر بورڈ کے ریٹائر اور حاضر سروس ملازمین کی واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف یونائیٹڈ ورکرز یونین کے صدر پنھل مگسی سے ملاقات

 کرپٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس کو ہٹائے بغیر ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔ وفد کی بات چیت
کراچی : کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائٹیڈ ورکرز یونین کے صدر پنھل خان مگسی نے کہا ہے کہ ریٹائر اور وفات پاجانے والے ملازمین اور حاضر سروس ملازمین کو واجبات کی ادائیگی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ملازمین کے ایک وفد جو کہ کلیم بیگ، نصیب گل، بابو بلوچ، خدا بخش، صابر مسیح، یونس حسین اور دیگر پر مشتمل تھا اس سے بات چیت کے دوران کیا۔ وفد نے انہیں بتایا کہ واٹر بورڈ کے ریٹائر اور حاضر سروس ملازمین کو کرپٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس کو ہٹائے بغیر ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔ اس موقع پر یونین کے رہنما عبدالحکیم کلیری، یعقوب قندھاری، ایاز حسین، وحید بلوچ بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس عمران زیدی واٹر بورڈ پر کلنک کا ٹیکہ ہیں جنہوں نے واٹر بورڈ میں کرپشن کی تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس کو برطرف کرنے کیلئے واٹر بورڈ کے تمام دفاتر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹھیکیداروں کو ادائیگی کرنے کی بجائے ملازمین کا پیسہ ملازمین پر خرچ کیا جائے۔
ایکسیئن سول گھارو ڈویژن محمد اقبال پلیجو کے انتقال پر یونائیٹڈ ورکرز یونین کی تعزیت۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائٹیڈ ورکرز یونین کے چیئرمین جوزف صنم، صدر پنھل خان مگسی، جنرل سیکریٹری جنر ل سیکرٹری اکرام خان اور رہنماؤں چن زیب، ناظم خان، اشرف اعوان، ذوالفقار سولنگی، کامریڈ امر جلیل جونیئر، شیدو جوکھیو اور دیگر نے ایکسیئن سول گھارو ڈویژن محمد اقبال پلیجو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور ان کے درجات کی بلندی اور مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں