ون وے کی خلاف ورزی پر کوئی گرفتاری نہیں ہوگی، پاسبان کی سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن اہل کراچی کیلئے نجات کا ذریعہ بن گئی : الطاف شکور

ہائی کورٹ کے نوٹسز کے بعد حکومت سندھ بوکھلا گئی، ایف آئی آر کا اندراج روک دیا
اہل کراچی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،پاسبان پبلک سیکریٹیریٹ میں فون کالز کا تانتا بندہ گیا
اہل کراچی کی ترجمانی کرنے پر الطاف شکور اور پاسبان کا شکریہ: عوام کے جذبات
دکھ سکھ کی گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں: الطاف شکور
کراچی  :  پاسبان کی سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن اہل کراچی کے لئے نجات کا ذریعہ بن گئی۔ ون وے خلاف ورزیوں کے خلاف پاسبان کی آئینی درخواست دائر ہونے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح شہر میں پھیل گئی۔ پاسبان کی آئینی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے متعلقہ محکموں کو نوٹس جاری ہوتے ہی حکومت سندھ بوکھلا گئی جس کے فوری بعد صوبائی مشیر قانون و ماحولیات اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے اس معاملے کا نوٹس لے لیا ہے اور اب ون وے کی خلاف ورزی پر کوئی گرفتاری نہیں ہو گی۔پاسبان کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے متعلقہ محکموں کو نوٹسز جاری ہو نے کی خبر کے بعد عام شہریوں، متاثرہ نوجوانوں، طالبعلموں اور مزدوروں کی ایک بڑی تعداد نے پاسبان پبلک سیکریٹریٹ اورپاسبان ہیلپ لائن فون کر کے پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور، چیف آرگنائزر اقبال ہاشمی، پاسبان کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد، جنرل سیکریٹری سردار ذوالفقاراور کراچی میں موجود مختلف یونٹس صدور و ورکرز کو آئینی درخواست دائر کرنے، کراچی کے مفادات پیش کرنے اوران کا تحفظ کرنے پر مبارکبادپیش کی ہے۔عوام کی بڑی تعداد نے وزیر اعلی سندھ کی جانب سے گرفتاریاں روکنے کی ہدایت کو پاسبان اور عوام کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔پاسبان پبلک سیکریٹیریٹ اورپریس انفارمیشن سیل میں فون کالز کا تانتا بندھ گیا۔عوام نے برملا اس بات کا اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی،مسلم لیگ نون،پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں۔ مگرمچھ کے آنسو بہانے والی مذہبی جماعتیں خصوصا جماعت اسلامی بھی عوامی مفادات کا ڈھکوسلہ کرتی ہیں لیکن عملا کچھ کرنے سے قاصر ہیں۔ان جماعتوں کو عوامی مسائل اور ان کے حل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔عوام نے پولیس و ٹریفک پولیس کی زیادتیوں، رشوت خوری، ناجائز کئے گئے چالانوں اور مقدمات کے اندراج کے خلاف پاسبان  کے چیئرمین الطاف شکور کی آئینی و قانونی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا اور پاسبان کی جانب سے اس معاملے کو عدالت میں لے جانے کے اقدام کو سراہا۔ اس موقع پر پاسبان کے چیئرمین الطاف شکور نے عوام کو ہر دکھ سکھ میں ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی کروائی#  

اپنا تبصرہ بھیجیں